• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالم جبہ سمیت دس مقامات کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کررہے ہیں،پرویز خٹک

پشاور ( نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم قوانین بنانے والے ہیں، ہم نے اپنے اصلی مینڈیٹ کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے جس کا مقصد حکمرانی میں موجود منفی رحجانات اور فساد کو ختم کرکے نظام کی اصلاح کرنا ہے۔ اصلاحات اور شفافیت کا یہ عمل جاری رہے گا تب جا کر مفاد پرستی پر مبنی طرز سیاست اور بد عنوانی کے خلاف ہمارا جہاد کامیاب ہو گا۔ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات مشتاق غنی، ممبران صوبائی اسمبلی سردار محمد ادریس، زرین گل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری قانون، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل نے اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو ذاتی جاگیر سمجھ کر استعمال کیا گیا جسکے نتیجے میں ایک خاص مائنڈ سیٹ وجود میں آیا جس نے اداروں کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور عوام کی فلاح کو پس پشت ڈال دیا گیا۔ ہماری حکومت نے تبدیلی کے ایجنڈا کے تحت اداروں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے انہیں با اختیار بنایا۔ جزاء اور سزا کا ایک نظام وضع کیا۔ ہم سٹیٹس کو کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے جس کے نتیجے میں مفاد پرست ٹولہ ہمارا مخالف بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے منہ کے ساتھ کرپشن کا خون لگ گیا ہو وہ اس لعنت سے جان نہیں چھڑا سکتے اور وہ بے بنیاد الزام تراشی اور لا یعنی باتوں میں مصروف رہتے ہیں کیونکہ وہ اس کے علاوہ نہ کچھ سوچ سکتے ہیں اور نہ ہی اسکی اہلیت رکھتے ہیں۔ تاہم ہمارا عزم ہے کہ ہم نے اس گند کو مزید پھیلنے سے روکنا اور اسے ختم کرنا ہے۔صوبائی حکومت کے اقدامات پر بے جا تنقید اور الزام تراشی کرنے والے اپنے کرتوت بھول چکے ہیں جنکی وجہ سے عوام نے ان کو مسترد کیا۔    
تازہ ترین