پشاور(نمائندہ خصوصی)ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، انجینئر عمر فاروق خان اور مسلم لیگ یوتھ ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر آفتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مشرف کی باقیات کی طرف سے مسلم لیگ کو ہائی جیک کرنے اور پارٹی کے اندر دھڑے بندی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی باقیات کی طرف سے مسلم لیگ میں دھڑے بندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پرویز مشرف آمریت کے خلاف جدوجہد کرنے والے مسلم لیگی رہنمائوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم مسلم لیگ کے کارنوں نے ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد و متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ مسلم لیگ کے کارکنوں کی طرف سے پیر صابر شاہ کی حمایت میں صوبے بھر میں مہم کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن اور صوبائی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔