• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد، فاروق حیدر سے تاجر وفد کی ملاقات

مظفرآباد(نا مہ نگار) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان سے انجمن تاجراں کے وفد نے صدر شوکت نواز کی قیادت میں ملاقات کی اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔وفد نے تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور مظفرآباد شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع تجاویز دیں وفد نے وزیر اعظم کو اپنے پور ے تعاون کا یقین دلایا ۔وزیراعظم نے کہا کہ مظفرآباد کو حقیقی معنوں میں بیس کیمپ کا جدید شہر بنائیں گے اور تاجر برداری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
تازہ ترین