ملتان( سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن میں میٹروں کی قلت کی وجہ سے ملتان اور گردو نواح میں بارش سے جلنے والےبیشتر میٹرتبدیل نہیں کیے جاسکےہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ صارفین میپکو دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں،ان صارفین کو بھاری ایوریج بل بھی بھجوائے جارہےہیں،صارفین کےمطابق میپکو دفاتر جانے پر ان سے گھریلو میٹر تبدیلی کے لئے 3ہزار اور کمرشل میٹر کی تبدیلی کے لئے 10 ہزار روپےمانگے جار ہے ہیں،حالانکہ میپکو حکام کے اعلان کے مطابق بارش سے جلنے والے میٹر مفت تبدیل کئے جانے چاہیئں ،صارفین نے میپکو حکام سے صورتحال کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے۔