مردان (نمائندہ جنگ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کچہری خودکش دھماکے کے بعد مردان پہنچے انہوں نے مردان میڈیکل کمپلیکس میںدھماکے میں زخمی ہونیو الوں کی عیادت کی ۔آرمی چیف نے پولیس لائنز مردان میں دھماکے میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی جنازے میں شرکت کی ۔کورکمانڈر لیفٹینٹ جنرل ہدایت الرحمان،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک،صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان ،آئی جی ناصر درانی ،پی آر سی کے کمانڈنٹ بریگیڈئیر طارق قادر لکھیڑ،اراکین اسمبلی زاہد درانی، اور دیگر سول اور فوجی حکام بھی جنازے میں شریک تھے۔