• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مردان وکوئٹہ میں ملوث عناصر کونشان عبرت بنایاجائے،علامہ لدھیانوی

اسلام آباد( نیوز ر پورٹر)اہل سنت کے قائدعلامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ سانحہ مردان وکوئٹہ میں ملوث عناصر کونشان عبرت بنایاجائے۔پچھلے زخم ابھی تازہ تھے کہ دہشتگردوں نے پھرخون کی ہولی کھیل ڈالی۔بیرونی مداخلت اور فنڈنگ دہشتگردوں کو مضبوط کررہی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ آرمی چیف کاکرپشن اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ تورنے کا اعلان خوش آئند ہے ۔پوری قوم جانتی ہے کہ کرپشن اور دہشتگردی کے ثبوت کس سے مل رہے ہیں ۔علامہ لدھیانوی کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے نیشنل ایکشن پلان کا غلط استعمال کرکے فوج کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچائی اور اصل دہشتگرد وں کو گرفتار کرنے کے بجائے محب وطن مذہبی طبقہ اور مدارس کو نشانہ بنایا جس پر افسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاسکتا۔  
تازہ ترین