• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور حیدر آباد میں سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور حساس ادارے کے افسر کے اغواء کا منصوبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے کراچی اور حیدر آباد میں سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور حساس ادارے کے افسر کے اغواء کا منصوبہ بنالیا۔حساس اداروں کی اطلاع پر کراچی پولیس نے دہشتگردوں کی کارروائی سے متعلق افسران کو رپورٹ سے آگاہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کے دہشتگردوں نے حساس ادارے کے افسر کو حیدر آباد سے اغواء کرنے کا منصوبہ بنار رکھاہے.۔حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حساس ادارے کا افسر پنجاب میں تعینات ہے۔ حساس ادارے کا افسر چھٹیوں پر اپنے گھر والوں سے ملنے حیدرآباد آئے گا تو اغوا کیا جائے گا. اغواء کے بعد باقاعدہ وڈیو نشر کی جاتی اور اس طرح دہشتگرد اپنے مطالبات منواتے رپوٹ کے مطابق  دہشتگردوں نے مذکورہ افسر کی ریکی بھی کرچکے ہیں. دہشتگردوں کے سلیپر سیلز قانون نافذ کرنے والوں کی معلومات جمع کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی واردات سے نمٹنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ 
تازہ ترین