پولیس نے مردان کچہری دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے ،30سے 35برس کے خود کش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا ۔
رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل ضلع کچہری تک پہنچا، حملہ آورکے پاس ایک دستی بم تھا جس نے 8 کلو وزنی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے، حملہ آور کے اعضاڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئیے گئے ہیں۔