• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور، ریسکیو 1122نے پاک آرمی کے اشتراک سے واٹر ریسکیو ٹریننگ مکمل کرلی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بہاولپور نے پاک آرمی کے اشتراک سے 9 ہفتوں پر محیط واٹر ریسکیو ٹریننگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور بہاولپور ریجن ریسکیو 1122 کا پہلا ریجن ہے جہاں تمام سٹاف نے واٹر ریسکیو کی مہارت پر عبور حاصل کیا ہے، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر آصف رحیم چنڑ نے گذشتہ روزواٹر ریسکیو کی اختتامی مشقوں کے معائنہ کے موقع پر  بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 پنجاب بھر میں دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ واٹر ریسکیو ایمرجنسی بشمول فلڈ مینجمنٹ بھی انجام دے گی،اس ضمن میں حکومت پنجاب نے سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ سے تمام آلا ت، بوٹس،او بی ایم انجن،لائف جیکٹس ریسکیو 1122 کے حوالے کر دیئے ہیں، علاوہ ازیں پراونشل ڈیزاسڑمینجمنٹ اتھارٹی نے جدید واٹر بوٹس بھی مہیا کر دی ہیں،اس موقع پر ریسکیو کے افسران و نوجوانوں نے نہر میں ڈوبتے ہوئے شخص کو نکالنے اورچپو کی مدد سے کشتی چلانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔
تازہ ترین