مردان( نمائندہ جنگ) ریحام خان کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورے کے دوران نرسیں ڈیوٹیاں چھوڑ کر کپتان کی سابق اہلیہ کے ساتھ سلفیاں بناتی رہیں کلوز تصاویر بنانے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت اور دھکم پیل کرتی رہیں ۔ہفتہ کے روز ریحام خان نے خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی وہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی گئیں جہاں انہوں نے فردا فردا زخمیوں کی خیریت دریافت کی تاہم وارڈوں میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ریحام خان پیپلز پارٹی کے جیالے زخمی ادریس خان کے ساتھ بیٹھ گئیں اوران سے واقعے کی تفصیلات معلوم کرناچاہیں تو اس دوران خواتین نرسوں نے ڈیوٹیاں چھوڑ کر ریحام کے ساتھ سلفیاں بنانے اور تصاویر اتارنے میں ایک دوسرے پر سبقت لیتی رہیں اس دوران خواتین نرسسز اپنے اپنے موبائل ایک دوسرے کو باری باری دیتی رہیں اس صورتحال میں زخمی پریشان رہے اور ورثاء حیران رہ گئے ۔