• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مردان کی شدید مذمت کرتے ہیں ،رانا افلا طون

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار ) سانحہ مردان کی شدید مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں نے وکلابرادری کو ٹارگٹ بنایا ہے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم سب کو چوکنا اور متحد رہنا ہوگا، وکلا کی سیکورٹی کے لئے حکومت بھی ٹھوس اقدامات کرے، ضلع کچہری ڈیرہ غازی خان کے فوجداری بار روم کی طرف سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، ان خیالات کاا ظہار معروف قانون دان رانا افلاطون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ وکلا برادری بھی اپنی مدد آپ کے تحت سیکورٹی انتظامات اور سیکورٹی اداروں سے بھرپور تعاون کرے، دہشت گردوں نے اپنے آسان ہدف کے لئے وکلاء برادری کو ٹارگٹ کیا ہے، سانحہ مردان میں وکلاکی شہادت پر وکلابرادری غمزدہ ہے۔ سانحہ مردان کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے وکلا کے لئے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
تازہ ترین