• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، لیڈی سمگلر نوشین اور صائمہ کی ضمانت کیلئے مخصوص مافیامتحرک

ملتان(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی کےدرجنوں مقدمات میں ملوث لیڈی سمگلر نوشین اور صائمہ کی ضمانت کروانےکیلئےان کی سرپرستی کرنےوالامافیامتحرک ہوگیاہے۔واضح رہےکہ دونوں خواتین جن کےخلاف چندروزقبل تھانہ مخدوم رشیدمیں مقدمہ درج کرکےانہیں گرفتارکرکےجیل بھجوایاگیاتھامگرانہوں نےاپنی گرفتاری کاالزام ایک اہم پولیس آفیسرپرعائدکیاتھا ملتان میں چرس،افیون،ہیروئن کامنظم کاروبارکرنےوالی 2خواتین نوشین اورصائمہ جن کےخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس سمیت شہرکےتقریباًتمام تھانوں میں منشیات فروشی کےمقدمات درج ہیں کوپولیس نےچندروزقبل گرفتارکرکےجیل بھجوایاتھا۔ان کی ضمانت کروانے کیلئے مخصوص مافیامتحرک ہوگیاہےتاکہ ان کی ضمانت کےبعدشہرمیں ایک مرتبہ پھرمنشیات فروشی کاکاروبارشروع کیاجاسکے۔ذرائع سےمعلوم ہواہےکہ لیڈی سمگلرکےگروہ میں بڑی تعدادمیں لوگ ملوث ہیں جوکہ علاقہ غیرسے منشیات کی بھاری کھیپ ملتان لےکرآتےہیں اورپھر اس گروہ میں ملوث لوگ شہرکےتمام علاقوں میں جہاں پرانہوں نےاپنےپوائنٹس بنارکھےہیں وہاں پرنوجوان نسل کوفروخت کرتےہیں ان دونوں لیڈی خواتین سمگلرکےخلاف ملتان کےایک تھانہ شاہ رکن عالم میں6مقدمات درج ہیں۔
تازہ ترین