ملتان (سٹاف رپورٹر ) آ ل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر (ر ) جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جلد پاکستان آئوں گا کارکن انتخابات کی تیاری کریں اور حکمرانوں کی لوٹ مار کے خلاف باہر نکلیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اے پی ایم ایل جنوبی پنجاب کے جنر ل سیکر ٹری و آرگنائزر سلطان محمود ملک سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا ، پرویز مشرف نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرتے ہو ئے گھبرا تے ہیں ، پاکستان کے کسان ، تاجر ، مزدورکی حالت قابل رحم ہے جو معاشی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان حال ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ایک بار پھر اقتدار پر آئیں گے اور دوبارہ ترقی و خوشحالی کا دور لائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور حکومت میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی تھی اور بلدیاتی نظام میں عوامی نمائندوں کو مکمل اختیارات تھے لیکن 8ماہ گزرنے کے باوجود بھی حکمران بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دے پائے ،انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور وہ میرے دست و بازو ہیں ، اس موقع پر سلطان محمود ملک نے پرویز مشرف کو پارٹی کو منظم کرنے کے سلسلے میں رپورٹ بھی دی جس پر پرویز مشرف نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔