• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو کاشتکاروں اور زمینداروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، اسد قیصر

صوابی ( نمائندہ جنگ)سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کاشتکاران تمباکو سمیت تمام زمینداروں کے مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چھوٹا لاہو ر صوابی میں کاشتکار کو ارڈینیشن کونسل کے زیر اہتمام کاشتکار کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیاجس سے کاشتکار رہنماؤں لیاقت یوسفزئی، ذوالفقار خان ، انور خان ،آیاز خان ، محمد علی ،ڈاکٹر فضل الہٰی اور زاہد کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کینال کے توسیعی منصوبے سے علاقے کا بنجر اور بے آب وگیا علاقہ سیراب ہوگا جس سے علاقے کی زراعت اور کھیتی باڑی پر مثبت اوردورس اثرات مرتب ہو ں گے،سپیکرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ تمباکو علاقے کی ایک اہم فصل سے ان کا کوئی تعلق نہیں تمباکو کاشتکاروں کے مسائل کے حل کی عرض سے وہ بحیثیت سپیکر پی ٹی سی کے دفتر گئے جبکہ ان کی کاوشوں سے تمباکو کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل سے متعلق صوبائی اسمبلی سے ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی جبکہ ایم این اے عاقب اللہ خان نے تمباکو کے کاشتکاروں کا مسئلہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھایا اوران کی کاوشوں سے یہ مسئلہ قومی اسمبلی کی متعلقہ مجلس قائمہ کے سپر د کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین