صوابی( نمائندہ جنگ )جے یو آئی خیبر پختونخوا کے نائب و ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش ، سینئر نائب امیر الحاج غفور خان جدون، نائب امیر اشفاق اللہ خان ، سیکرٹری مالیات شکیل خان اور ضلعی تر جمان محمد ہارون حنفی نے ایک بیان میں سانحہ مردان میں بے گناہ لوگوں کی شہادت و زخمی ہونے کی شدید مذمت کر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے لئے جلد از جلد معقول معاوضہ دینے کے علاوہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں ۔