• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن سے پرویز مشرف اور سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کے اثاثوں کا ریکارڈ غائب پاناما لیکس کے بعد رد و بدل کی کوششیں

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن سے  سیکڑوں پارلیمنٹیرینز کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات اور اثاثوں کی تفصیلات غائب ہو گئی ہیں ۔ پاناما  لیکس کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جانے والے اثاثوں اور دیگر تفصیلات میں رد و بدل کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سے سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف ، وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت سیکڑوں سابق پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ اور اثاثوں کی تفصیلات غائب ہو گئی ہیں ۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں جعلی ڈگریوں کے خلاف چھان بین کے دوران جن اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی  تھیں اور ان کے خلا ف کیسز کے اندراج کے لئے پولیس کو لکھا گیا تھا ان کا ریکارڈ بھی الیکشن کمیشن سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاناما پیپرز کے انکشافات کے بعد بااثر افراد کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانے  والی دستاویزات اور اثاثوں کی تفصیلات میں ردو بدل کرنے کے لئے مخصوص ذرائع استعمال کرنے کی کوششیں جا رہی ہیں ۔
تازہ ترین