وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا عمران خان کو وارننگ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران خان اپنی روش بند کریں، آپ اپنی ذات میں سب کچھ نہیں کہ جو کہہ دیا وہ حرف آخر ہوگیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو متعلقہ فورم پر جائیں، کنٹینر پر چڑھ کر ایسی زبان استعمال نہ کریں، آپ ایک پارٹی کےسربراہ ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں، انہیں گالم گلوچ نہیں کرنی چاہیے،عمران خان نے سپریم کورٹ کو بھی دباؤمیں لینے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت ٹیک آف اسٹیج پرہے،اسٹیل مل کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ ملی ہے، عمران خان اس کا کریڈٹ نہ لیں۔