گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ)سی ٹی ڈی پولیس گوجرانوالہ نے پونڈانوالہ چوک میں چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم کے رکن محمد ریاض عرف بابا ساکن نارووال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلئے۔ ملزم کے بارے علم ہوا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کے ارکان کو بارود سپلائی کرتا ہے۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔