• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ

شیخوپورہ (نمائند جنگ سے )ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق اور سول جج مسز زونیرہ ظفر سکھیرا کے ڈسٹرکٹ جیل کے معائنہ کے دوران جیل میں بند متعدد خواتین نے مطالبہ کیا کہ ان کے مقدمات کے چالان مرتب کرکے عدالتوں میں پیش کئے جائیں۔جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کئی خواتین کے خلاف چالان کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جوچند روز میں عدالتوں میں پیش کر دیئے جائیں گے  ۔ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کے معائنے کے بار ے میں اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیل کے معائنہ کے دوران جیل کے افسران بھی ساتھ ساتھ ہوتے ہیں چنانچہ ان کی موجودگی میں قیدی اپنے مسائل اور تشدد اور رشوت کے ممکنہ واقعات کے بارے میں نہیں بتا سکتے چنانچہ جیل میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب کرکے ان کو ڈسٹرکٹ عدلیہ کے کنٹرول روم سے منسلک کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ضرورت ہے جس کے بارے میں جیل حکام نے بتایا کہ اس بارے میں منصوبہ تیار کرکے آئی جی جیل خانہ کی وساطت سے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھیجا جا چکا ہے۔
تازہ ترین