• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں مزید ڈکیتیاں، فائرنگ، تاجر سمیت 2جاں بحق، ایک ملزم پکڑا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)  شہر میں ڈکیتی کی یکے بعد دیگرے چار وارداتیں، ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ  کر فرار جبکہ پہلی واردات میں ایک ڈاکو پکڑا گیا مزاحمت کرنے پر  دو افراد ہلاک جبکہ چھ سالہ بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جن  کو نشتر منتقل کر دیا گیا ہے تفصیل کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں واقع غلہ منڈی  میں ہوئی دو ڈاکو گن پوائنٹ پر بابر علی کی دکان میں داخل ہوئے اورایک لاکھ ساٹھ ہزار کی نقدی لوٹ  لی مزاحمت پر فائرنگ کی جس سے بابر علی زخمی ہو گیا جبکہ  یہ ڈاکو  چاہ جموں والا کے علاقے میں جاوید اقبال کی  سیمنٹ کی دکان میں داخل ہو گئے اور   جاوید اقبال اور دکان میں موجود گاہک  اعظم سے چار لاکھ کی نقدی چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کر دی جس کے باعث دونوں  شدید زخمی ہو گئے اور  نشتر منتقل کر تے ہوئے دونوں دم توڑ گئے  اہل علاقہ نے گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ڈاکو کانام عامر علی معلوم ہوا ہے  جو کہ معصوم شاہ روڈ کا رہائشی ہے دریں اثناء اس کے دوسرے ساٹھی کا نام عابد معلوم ہوا ہے  پولیس نے اس کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کر رکھے ہیں  دریں اثناء  تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں واقع سبزی منڈی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈاکو  شہزاد کی دکان میں گھس گئے  اور ساٹھ ہزار کی نقدی لوٹ لی  مزاحمت فائرنگ کر دی جس کے باعث  چھ سالہ بچہ  شعبان زخمی ہو گیا جس کو نشتر منتقل کر دیا گیا ہے   اور یہی ڈاکو  تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں علی عثمان کی دکان میں داخل ہو کر  ڈیڑھ لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس  نے مقدمات کا اندراج کر لیا ہے  مگر ڈاکوؤں کا سراغ نہ مل سکاعلاوہ ازیں ملتان میں چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافےاور تاجروں کے قتلکے خلاف انجمن تاجران ملتان شہر کے زیر اہتمام گردیزی مارکیٹ گلگشت میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ تاجر برادری وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر ایس پی سٹی کو معطل کرکے نیا سی پی او لگایا جائے ورنہ تاجر برادری روزانہ کی بنیاد پر اپنا احتجاجی دائرہ پورے ملتان میں شروع کرے گی اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی، اس احتجاجی مظاہرہ میں نوید ظفر، شعیب وحید، خادم حسین، یعقوب ، ندیم، بلال چوہدری،عابد، ندیم بٹ، یوسف ، شہباز، قمر زمان، رضوان ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین