ملتان علی پور،ہیڈ پنجندفیصل آباد( نامہ نگاران ،ایجنسیاں )فیصل آباد میں 4دہشتگرد جبکہ ملتان اور علی پور میں سرچ آپریشن کے دوران 17مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق ملتان پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ کینٹ کے علاقے بستی خدا داد اور کچا پھاٹک کے علاقوں کو بلاک کر دیا گھر گھر تلاشی لی گئی اس دوران 3مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا اُن سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے علاوہ ازیں گذشتہ علی الصبح پانچ بجے حساس ادارے کے افسروں کی سربراہی میں قصبہ گھلواں علی پور میں پولیس مقامی کی بھاری نفری کے ہمراہ کومبنگ سرچ آپریشن کیا گیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی چودہ افراد جن میں سے سات مقدمات میں مطلوب افراد ثمر عباس ولد ملک شاہرو گھلو۔ محمد یوسف ولد بشیر احمد۔شاکر حسین ولد برات حسین گھلو۔غلام رسول ولد غلام محمد کھوکھر۔عبدالطیف ولد وزیر حسین مغل۔شاکر حسین ولد شیر محمد گھلو۔عبدالستار ولد غلام محمد ہڈیر کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ محمد قادر پتافی۔محمد اسلم گروپال۔محمد عرفان نائیچ۔ جمیل احمد موہانہ۔محمد سلیم جتوئی۔ محمد افضل بلوچ۔محمد ارشد جٹ کو حراست میں لیتے ہوئے ان میں سے پانچ افراد کو بعد از تحقیق و پڑتال چھوڑ دیا گیا۔ جبکہ دو افراد تاحال زیر حراست ہیں اور ان سے جانچ پڑتال کا کام جاری ہے مقدمات میں مطلوب افراد سے دو موٹر سائیکل۔ دو لاکھ نقدی۔طلائی زیورات۔ گھڑیاں موبائل مسروقہ قیمتی پارچات مسر وقہ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔جبکہ ایک رائفل اور چار پسٹل بھی برآمد کر لئے گئے جن کے علیحدہ مقدمات بھی درج کئے تھانہ سٹی اور تھانہ صدر میں کر دئیے گئے ہیں۔کومبنگ آپریشن میں پاک آرمی کے ساٹھ جوانوں اور مقامی پولیس کے چار تھانہ جات خیر پور سادات۔سیت پو۔ تھانہ سٹی اور تھانہ صدر و ایس ڈی پی او علی پور سمیت اسی پولیس اہلکاران نے حصہ لیا۔ایس ڈی پی ا و علی پور سید ریاض حسین بخاری نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ زیر حراست افراد سے معاملات کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اگر بے گناہ ہوئے تو چھوڑ دیں گےادھر فیصل آباد کے علاقے امین پور بازار میں حساس ادارے نے کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ چاروں افراد باہر سے تالا لگا کر ایک گھر میں موجود تھے۔ سکیورٹی اداروں نے چاروں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ۔