اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل )بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض نے 6ستمبر1965کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بحریہ ٹائون اسلام آباد میں ایک چوک کا نام ’یادگار نشان حیدر ‘چوک کا افتتاح کردیا ہے جبکہ یومِ دفاع پر چھ ستمبر کو کراچی میں آتش بازی کی جائے گی۔جیو نیوز کے مطابق ملک ریاض نے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بحریہ ٹائون اسلام آباد میں نشان حیدرچوک کا افتتاح کردیاہے۔میڈیاسے بات چیت میں ملک ریاض نے کہا کہ پاک فوج نے ہمارے لئے بڑی بڑی قربانیاں دی ہیں ، ہم قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹائون میں یوم دفاع جوش خروش سے منایا جائے گا، یومِ دفاع پر6 ستمبر کو کراچی اور 7 ستمبر کو بحریہ انکلیو میں آتش بازی کی جائے گی۔ادھر نیوز ایجنسیز ملک ریاض نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد آوران زلزلہ متا ثر ین کے مکانات کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے ۔ بلوچستان کے سینیٹرز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض احمد ملک بھر میں کئے گئے وعدے پورے کررہے ہیں، بلو چستا ن کے علاقے آواران میں زلزلہ متاثرین کو مکانات کی تعمیر کر نے کے وعدے کو بھی عملی جامہ پہنا ئیں ، وہاں کے لوگ آج بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں صوبائی حکومت سے سیکورٹی لے کر دیں گے تاکہ ملک ریاض فوری طور پر آواران کے زلزلہ متاثرین کو مکانات کی تعمیر کرکے دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض احمد سے ملاقات کے دوران کیا دونوں بلوچستان کے سینیٹرز نے ملک ریاض احمد کو بتایا کہ آپ نے پنجاب سندھ صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود اور مختلف ناگہانی صورتوں میں مدد کی ہے اور جو بھی متاثرہ لوگوں سے وعدے کئے انہیں عملی جامہ پہنایا ہے ،انہوں نے لوچستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقے آوا را ن میں رہائش پذیر لوگوں کو زلزلے کے بعد مکانات تعمیر کرکے دینے کا وعدہ کیا تھا جہاں لوگ آج بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس لئے ہماری آپ سے گزارش ہے کہ آواران کے زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا آغاز کریں تاکہ لوگ اس مشکل سے نجات حاصل کرسکیں جس پر بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض احمد نے انہیں بتایا کہ اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ میں نے آواران کے زلزلہ متاثرین کیلئے مکا نا ت کی تعمیر کرنے کے وعدے کو پورا نہیں کیا جس کی بڑی وجہ وہاں پر سیکورٹی کی صورتحال تھی اگر آپ مجھے سیکورٹی فراہم کریں تو میں متاثرین کے لئے مکانات کی تعمیر کو بہت جلد یقینی بنادوں گا جس پر سینیٹر کبیر محمد احمد شہی نے ملک ریاض احمد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبائی حکومت سے انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ ملک ریاض زلزلہ متاثرین کو مکانات کی تعمیر کرکے دیں جس پر بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض احمد نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد وہ آواران زلزلہ متاثرین کے مکانات کی تعمیر کو یقینی بنادیں گے ۔