کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے جس نے بھی پاکستان سے غداری کی اس کا بھیانک انجام ہوا ہے، جن لوگوں نے مشرقی پاکستان توڑا ان کا اور ان کی اولادوں کا انجام بھی عبرتناک ہوا۔وہ کراچی میں منعقدہ ورلڈ اسلامک فورم سے خطاب کررہے تھے۔