• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو قتل کے جھوٹے الزام پر عدالت لے جائینگے،حمزہ شہباز

لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نےاین اے 162 چیچہ وطنی میں مسلم لیگی رہنما چوہدری زاہد اقبال کی رہائش گاہ پرجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب ریلی کے نام پر ہونے والے کھیل تماشوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے - عمران خان سڑکوں کی سیاست کرتے رہیں ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ کبھی دھاندلی کا واویلا کرنے اور کبھی کنٹینر پر کھڑے ہو کر دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو خدا کا خوف کرنا چاہیے - حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ عمران خان کو قتل کا جھوٹا الزام لگانے پر عدالت لے کر جائیں گے - ان کے پہلے بھی پول کھل چکے ہیں انہیں عوام کے سامنے مزید بے نقاب کریں گے - حمزہ شہباز نے این اے 162 چیچہ وطنی میں مسلم لیگی رہنما چوہدری زاہد اقبال کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ سے لے کر وہاڑی تک اور جہلم سے لے کر منڈی  بہاؤالدین تک ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سلسلہ اب چیچہ وطنی پہنچے گا اور 19 ستمبر کو انشا ء اللہ جیت میاں محمد نواز شریف کے ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے کی ہو گی۔بعد ازاں چیچہ وطنی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوارچوہدری محمد طفیل کے حق میں چوہدری زاہد اقبال کے دستبردار ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ 
تازہ ترین