گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید کی آمد کے باعث مختلف اشیاء کے عارضی سٹال سج گئے،مختلف جگہوں پر جانوروں کے بناؤ سجاؤ سمیت چارے کے بھی اسٹالز سج گئے ، چارہ فروش ہر چیز کو مارکیٹ کے حساب سے دوگنا داموں فروخت کررہے ہیں جسکی وجہ سے جانوروں کے پیٹ بھرنے کیلئے عام شہری منافع خوروں سے 2گنا داموں چارہ خریدنے پر مجبور ہے جبکہ یہ منافع خور نہ صرف دوگنا داموں چارہ فروخت کررہے ہیں بلکہ سڑکوں کے فٹ پاتھ پر ناجائز سٹالز بھی لگائے ہوئے ہیں۔