• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی زہر افشانیاں گھٹیا پن کی انتہا ہے ، غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کے راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی زہر افشانیاں گھٹیا پن کی انتہا ہے ، آرمی چیف اور چیف جسٹس کومنتخب حکومت الٹا دینے کا مشورہ دینے والے شخص کے پاس تانگے کی سواریاں بھی نہیں ہیں، حکومت شیخ رشید کے خلاف ہا ئی ٹرزن کا مقدمہ قائم کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قبل ازیں عوام کو جلاؤ گھیراؤ کی ترغیب اور اب منتخب حکومت کو فارغ کرنے کے لئے آرمی چیف کو کہنا غیر آئینی اور غیر اخلاقی فعل ہے ، آئین پاکستان سے کھلی بغاوت ہے ۔
تازہ ترین