ملتان (نمائندگان جنگ،اے پی پی )ملتان ،کبیروالااور لیہ میں سرچ آپریشن،متعددمشکوک افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملتان پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ ابدالی روڈ،اوڈھ کالونی کاسرچ آپریشن کیا۔اس دوران گلیوں کوبلاک کردیاگیا۔گھرگھرتلاشی لی گئی ۔پولیس نے دس مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا۔منشیات اوراسلحہ بھی برآمدکرلیاگیاعلاوہ ازیں گزشتہ روز ضلعی پولیس لیہ نے ڈی ایس پی صدر محمد اکرم خان نیازی کی سر براہی میں سی ٹی ڈی پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے ضلع بھر کے اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیا جنرل بس سٹینڈ اور بائی پاس روڈ پر مسافر ویگنوں کی تلاشی اور مسافروں کی ویری فکیشن کا عمل مکمل کر لیادریں اثنا سرائے سدھو فاضل شاہ کے نواحی علا قہ کلان والا میں پولیس اور حساس اداروں کے درجنوں مسلح جوا نوں نے سرچ آپریشن کرتے ہو ئے مبینہ طور مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا جب کہ دوران آپریشن پو لیس نے بلا لائسنسی اسلحہ اور دو مشکوک مو ٹر سائیکل بھی ایک ٹریکٹر قبضہ لے لیا۔