• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،ڈکیتی کے دوران2افراد کوقتل کرنیوالا دوسر ا ملزم گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ قطب پور کےعلاقے میں پولیس نےڈکیتی کےدوران مزاحمت پر2افراد کوقتل کرنےوالےدوسرے ملزم کوگرفتارکرلیاہےجس سے تفتیش جاری ہےجبکہ دوسراملزم پولیس مقابلےمیں ماراجاچکاہے۔ملزمان ڈکیتی اور رہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے۔واضح رہے2روزقبل شاہ شمس کےعلاقے میں2ڈاکوؤں نے بابرکی دکان سے ہزاروں روپے چھین لئے۔مزاحمت پر زخمی کرکےفرارہوگئے۔آگے جاکرڈاکوتاجرشیخ جاویدکی سیمنٹ کی دکان میں داخل ہوگئےجہاں سے 4لاکھ روپےچھین لئےمزاحمت پرفائرنگ کی جس سےتاجرشیخ جاوید اورایک گاہک محمداعظم جاں بحق ہوگئے۔اہل علاقہ نے ایک ڈاکوعلی عثمان جوکہ شاہ رکن عالم کارہائشی تھاکوپکڑ کرپولیس کےحوالےکردیاجوکہ اسی رات اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نےہلاک ہونے والےڈاکوؤں کی نشاندہی پردوسرے ڈاکوکوگرفتارکرلیاجوکہ معصوم شاہ کارہائشی ہے۔پولیس کےمطابق دونوں ڈاکوڈکیتی اور ڈکیتی کےدوران شہریوں کوقتل اور زخمی کرنےکی وارداتوں میں مطلوب تھےیہ بھی معلوم ہواہےکہ پولیس نےگرفتارہونے والےڈاکوکی نشاندہی پر انکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارنے شروع کردیئےہیں۔
تازہ ترین