حیدرآباد اورملتان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک اور پانچ فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس کےمطابق اسلام آباد پھاٹک کےقریب سے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی گئی جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔
ستارشاہ قبرستان کے قریب ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو مارے گئے۔جن کے قبضے سےپستول،موٹرسائیکل کےعلاوہ 1لاکھ روپےسےزائد نقدی برآمد ہوئی۔
دوسری جانب ملتان کی تحصیل شجاع آبادکےعلاقے کھاکھی پنجانی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ جس میں قتل ،ڈکیتی میں ملوث اشتہاری ڈاکو ڈاکو آصف وینس ماراگیا جبکہ اسکے تین ساتھی فرار ہوگئے۔