وزیراعظم نواز شریف نے دورہ چترال کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
وزیراعظم کوچترال میں بارشوں اورزلزلےکےبعد امدادی کاموں کےبارے میں بریفنگ دی تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یکساں ترقی ہمارا عزم ہے۔
محمد نواز شریف نے کہا کہ چترال سمیت ملک بھر میں ترقی کا سفر جاری رہے گا،چترال کےعوام کی امنگوں کےمطابق ترقیاتی منصوبوں کوعملی جامہ پہنایاجائے گا۔
وزیر اعظم چترال کے ایک روزہ دورے کے دوران لواری ٹنل کی تعمیر کے منصوبے کاجائزہ بھی لیں گے۔