ٹھٹھہ(نامہ نگار) ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے عہدوں کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی مخصوص نسشتوں پر منتخب 13 خواتین اور 6 مرد کونسلروں سمیت 19 اراکین سے ریٹرننگ آفیسر و اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری عثمان تنویر نے ضلع کونسل ہال مکلی میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں حلف لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہونے کے باعث مخصوص نشستوں پر منتخب ضلع کونسل کے اراکین کی حلف برداری تقریب نہ ہو سکی تھی۔