بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یو م دفاع پاکستان کے حوالے سے پریس کلب کے زیر اہتمام "تقریب سلام عقیدت شہدائے1965ء"کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں قیام پاکستان سمیت 1965ء اور1971 کی جنگ میں حصہ لینے والے پاک فوج کے میجر(ر) بشیر احمد نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) بشیر احمد نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں ایسی فوج کا حصہ رہا جس کی جرات و بہادری کا اعتراف آج پوری دنیا کرتی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) محمد مختیار نے کہا کہ نوجوا ن ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں۔ صدر پریس کلب توصیف احمد بھٹی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا دن بزدل دشمن ملک کے لیے باعث ندامت اور شرمندگی کا دن ہے ۔۔تقریب سے انجمن تاجران کے صدر سید اسرار شاہ،حافظ محمد یونس، شیخ صلاح الدین، امتیاز میتلا، حسنین الطاف، عرفا ن جوئیہ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔میجر ریٹائرڈ بشیراحمد، میجر ریٹائرڈ محمد مختیارکو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔