ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)ایکسائزڈیپارٹمنٹ نےبلانمبری اورشارٹ ٹوکن ٹیکس والی350گاڑیوں کوبندکردیاہے جبکہ 400 گاڑیوں کےچالان بھی کئے گئے،انسپکٹرایکسائزجام محمداحمد نے کہاکہ بلانمبری گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کےدوران 350گاڑیوں کو بند کیا گیا اور اپنی ٹیم سب انسپکٹر اکبر گوپانگ،حوالدار محمداختر کےہمراہ ضلع بھر میں چیکنگ کےدوران ٹوکن ٹیکس ادانہ کر نےوالی گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی گئی اور400مختلف گاڑیوں کےچالان بھی کئے گئے، انہوں نے کہاکہ قانون شکن گاڑیوں کےخلاف خصوصی مہم جاری رہیگی بلا نمبری گاڑیوں کے مالکان فوری طور پرنمبر لگوا لیں ورنہ سخت کاروائی عمل میں لائی جائےگا ۔