کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے جونیئر نمبر ایک کھلاڑی مزمل مرتضیٰ نے آئی ٹی ایف جونیئر ٹینس کے پری کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ چینی کو حیران کن شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ایونٹ میں مزمل مرتضی نے چین کے ہوا چین یو کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ چائنیز تائپے کے چانگ لن تسائی سے ہوگا۔ بوائز ڈبل کے پر کوارٹر فائنل میں مزمل مرتضیٰ نے اپنے پارٹنر رن مولر کے ہمراہ چائنیز تائپے کے کھلاڑیوں کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔