• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ٹینس، نشیکوری نے اینڈی مرے کا خواب چکناچور کردیا، جاپانی کھلاڑی کی سیمی فائنل میں رسائی

نیویارک( جنگ نیوز) جاپان کے کائی نشیکوری نے عالمی نمبر دو برطانیہ  کے اینڈی مرے کو مات دے کر یو ایس اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نشست حاصل کرلی۔ وہ اب گرینڈ سلم جیتنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بننے سے اب صرف دو جیت دور ہیں۔خواتین کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ نشیکوری نے دلچسپ میچ میں ومبلڈن، اولمپک چیمپئن اور 2012 امریکی اوپن چیمپئن مرے کو  شکست دی۔ اس سال انتہائی کامیاب رہے۔ مرے نے مسلسل 7 ٹورنامنٹس کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور ومبلڈن میں ٹائٹل جیتا اور ریو اولمپکس میں اپنے طلائی تمغے کا دفاع کرتے ہوئے دوسری بار چیمپئن بنے۔ وہ کوئنز کلب اور روم اوپن میں بھی فاتح رہے، لیکن ان کی فتوحات کا تسلسل غیر متوقع پر نشیکوری کے ہاتھوں ٹوٹ گیا۔ اینڈی مرے نے اتار چڑھائو سے بھرپور لاسٹ ایٹ مرحلے کے میچ میں 6-1سے پہلا سیٹ جیت کر  عمدہ آغاز کیا لیکن نشیکوری نے اگلا سیٹ 6-4 سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیا۔ اینڈی لیکن کہاں پیچھے رہنے والے تھے انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے تیسرا سیٹ 6-4 سے اپنے  نام کرلیا تاہم جاپانی کھلاڑی نے بھی پلٹ کر وار کیا اور  اگلا سیٹ 6-1 سے جیت کر ارینا میں موجود شائقین اور اینڈی مرے دونوں کو حیران کردیا۔ میچ کے آخری اور سنسنی خیز سیٹ میں نشیکوری اور مرے دونوں نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن بالآخر نشیکوری نے 7-5 سے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورنکا نے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو کو 7-6، 4-6، 6-3اور 6-2سے زیر کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ۔خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے عمدہ کھیل کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سمونا ہیلپ کو 6-2، 4-6 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ مینز ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پیری ہیوز ہربرٹ اور نکولس ماہوت پر مشتمل فرانسیسی جوڑی نے اعصام الحق قریشی اور ان کے سویڈش پارٹنر رابرٹ کو 6-3 اور 7-6(7-4) سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ راجیو رام اور کوکو وینگڈھےپر مشتمل امریکی جوڑی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مکسڈڈبلز فائنل میں پہنچ گئی۔ راجیو رام اور کوکو نے روبرٹ فرا اور گرون فیلڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4) اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سوئٹزرلینڈ کی سابق عالمی نمبر ایک خاتون پلیئر مارٹینا ہنگس نے امریکی ساتھی پلیئر کوکو وینگڈھے کی رفاقت میں ویمنز ڈبلز کے لاسٹ فور مرحلے کیلیے کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کوارٹرفائنل میں باربرہ کریجیکووا اور کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کو شکست دی، ان کی فتح کا اسکور 6-1 اور 6-2 رہا۔ 
تازہ ترین