شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے )فاروق آباد کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے فراڈ کیس میں گرفتار ہونے والے دو رجسٹری کلرکوں گل نوید اور بشیر ڈوگر کو ڈی سی او نے معطل کردیا ہے جبکہ اس کیس میں ملوث تحصیلدار رانا ساجد اور رجسٹری کلرک نصر اللہ پہلے ہی معطل ہوچکے ہیں سپیشل جج اینٹی کرپشن نے اس کیس میں ملوث ملزم خالد محمود کی عبوری ضمانت کی درخواست 18ستمبر تک کیلئے منظور کرلی ہے