سکردو( نامہ نگار) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سکردو ائیرپورٹ پر فل سکیل ایمرجنسی مشقیں کیں جس میں فائر اورمیڈیکل سروسز نے بھرپور حصہ لیاجبکہ پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے دہشت گردی کی صورت میں فوری ایکشن کا مظاہرہ بھی کیا۔ایک روزہ ایکسرسائز کے دوران سول ایوی ایشن کے فائر فاٹرز نے کلاس بی فائر کو جدید ترین کریش ٹینڈرز سے بجھانے اور جہاز میں سوار ذخمی مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں پاک فضائیہ، پاک آرمی، سی اے اے، ریسکیو -1122، پی آئی اے،سٹی فائر بریگیڈ، سی ایم ایچ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا۔