کوئٹہ(پ ر)این ایچ اے ژوب قلعہ سیف اللہ روڈ پراسپیڈ بریکر بنائے اور موٹر وے پولیس تعینات کی جائے اس روڈ پر آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اس روڈ پر اکثر خطر ناک موڑ موجود ہیں ان کی الاٹمنٹ کی جائے تاکہ عوام حادثات سے بچ جائیں ان خیالات کا اظہار جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ژوب قلعہ سیف اللہ روڈ پر حادثات آئے روز کا معمول بن چکے ہیں یہ حادثات اکثر خطرناک موڑوں اور بریکر وموٹر وے پولیس کی عدم موجود گی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی نے کئی مرتبہ اس حوالے سے بیانات دیئے لیکن آج تک اس حوالے سے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا حکومتی غفلت اور این ایچ اے کی ناقص انجینئرنگ کی وجہ سے ان خطرناک موڑوںکی صحیح تعمیر ہوئی اور نہ بریکر لگائے گئے لہٰذا ژوب تاقلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ تک سڑک پر خطرناک موڑوں کی دوبارہ صحیح تعمیرنو یقینی بنائیں۔