• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں اینٹی کرپشن کمپلیکس کی منظوری

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں اینٹی کرپشن کمپلیکس کے قیام کی منظوری دے دی،چھ اضلاع میں سرکاری اراضی پر اینٹی کرپشن تھانے بنائے جائیں گے جس کیلئے اراضی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں اینٹی کرپشن تھانے کرائے کی بلڈنگز یا سرکاری دفاتر میں بنائے گئے ہیں ،اس صورتحال میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب  مظفر علی رانجھا نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ سے ملاقات کی اور انہیں اینٹی کرپشن دفاتر، تھانوں اور افسران کی رہائش گاہوں کی ناگفتہ بہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے گوجرانوالہ کے کمشنر اور ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو مراسلہ جاری کردیا ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا عبدالشکور نے بتایا کہ محکمے کے ذاتی دفاتر اور تھانے ہونے سے کارکردگی بڑھے گی ۔
تازہ ترین