• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: ڈرگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14لاکھ 62ہزار کے جرمانے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بہاول پورڈویژن نے ماہ اگست کے حوالہ سے ڈرگ انسپکٹرز، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور ڈرگ کنٹرولرز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ڈویژن بھر میں ڈرگ کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر مجموعی طور پر 14لاکھ 62ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں،کوالٹی کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈویژن بھر میں 1265مقامات پر چھاپے مارے گئے جن سے 314نمونہ جات حاصل کر کے تشخیص کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سے 2نمونہ جات کوغیر معیاری پایا گیا۔ڈویژن بھر میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے 107 مقامات، میڈیکل سٹورزاوردوکانات کو سربمہر کیا گیااور10افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج عمل میں لایا گیا،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک کیس صوبائی کنٹرول بورڈ کو بھجوایا گیا جبکہ23کیسز ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ بہاول پور ڈویژن کے حوالے کئے گئے،ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ انسپکٹرز نے عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 134کیسز کا اندراج کیااور چھاپوں کے دوران زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف 13کیسز درج کئے،رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تفویض کردہ39 کیسز کو ڈرگ کورٹ نے نمٹاکرفیصلے سنائے جبکہ ڈرگ کورٹ میں 10نئے کیسز کا اندراج عمل میں لایا گیا۔
تازہ ترین