• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل وقت میں مشکل فیصلے کرنا ضروری ہوتے ہیں ، اسحاق ڈار

Had To Take Difficult Decisions On Difficult Times Ishaq Dar
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں مشکل فیصلے کرنا ضروری ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سخت فیصلوں کی بدولت ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں بہتری براہ راست ملکی معیشت سے منسلک ہے۔

سخت فیصلوں کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور معیشت میں بہتری آئی یہی وجہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی مستحکم معیشت کا اعتراف کررہے ہیں۔

رواں برس 22 جولائی کو پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا جبکہ ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کو میکرو اکنامک سطح پر مستحکم ملک قراردیا ، پاکستان کی درجہ بندی میں اضافہ مربوط اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار7.4فیصد پر آگئی ہے، پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک بنائیں گے، 32 سال بعد کمپنیز کےلئے نیا قانون متعارف کرایا جارہا ہے ، آئندہ 2 سال میں معاشی ترقی کی شرح 7 فیصد ہوجائے گی۔
تازہ ترین