کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نےمبینہ طور پر 2ارب روپے کی کرپشن میں ملوث چیئرمین چیمبر آف کامرس حیدر آباد گوہر اللہ کے جسمانی ریمانڈ میں 21ستمبر تک توسیع کردی۔ گوہراللہ کو احتساب عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تاحال تفتیش مکمل نہیں کی گئی ۔ لہٰذاجسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کی جائے جس پر عدالت نے ملزم گوہر حمید اللہ کے جسمانی ریمانڈ میں 21 ستمبر تک توسیع کردی ۔