• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،مخالفین کی فائرنگ سے چارسدہ کا رہائشی قتل،2خواتین سمیت 4زخمی

صوابی( نمائندہ جنگ )لنک روڈ صوابی میں پرانی دشمنی کی بناء پر اندھا دھند فائرنگ  کرکے سرڈھیری چارسدہ  کے شخص بخت زمین ج کو قتل جب کہ دو خواتین سمیت چار افراد کو زخمی کردیا گیا۔ قاتل کو آلہ قتل پستول سمیت ڈیوٹی پر  موجود پولیس اہلکاروں نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ پولیس  کے مطابق جمعہ کی دوپہر صوابی  کے مصروف ترین لنک روڈ پر عمر علی ولد فیض اللہ سکنہ گاڑمنارہ یوسفی نے سابقہ دشمنی کی بناء پر بخت زمین ولد نورنگ سکنہ چارسدہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 خواتین سمیت چارراہگیر بھی زخمی ہو گئے جن کے نام تھانہ صوابی کو وقوعہ کے پانچ گھنٹے بعد بھی مراسلہ نہ آنے پر معلوم نہ ہو سکے۔ صوابی پولیس نے ملزم عمر علی کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گرفتار ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتول کے بیٹوں نے ان کے تین چچاکوچند سال قبل قتل کئے تھے ۔
تازہ ترین