• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ایم سی سکولوں میں تعینات نہیں کیا جاسکتا،عدالت عالیہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے قرار دیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ایم سی سکولوں میں تعینات نہیں کیا جاسکتا۔دونوں ڈیپارٹمنٹس کے رولز اور ایڈمنسٹریشن الگ الگ ہیں۔عدالت عالیہ نے سرکاری سکول کی گریڈ18کی ٹیچر کو ایم سی سکول میں تعینات کرنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے معاملہ چیف سیکرٹری پنجاب کو ریفر کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ سیکرٹری سکولز کے احکامات اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہیں۔جس پر سیکرٹری سکول کے خلاف بھی مناسب کارروائی کی جائے۔عدالت عالیہ نے یہ احکامات ایم سی سکول اٹک کی قائم مقام ہیڈمسٹریس غزالہ شاہ کی سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ پر جاری کئے جس میں شرکاری سکول کی گریڈ اٹھارہ کی ٹیچر نصرت پروین کو ایم سی سکول میں بطور ہیڈمسٹریس لگایا گیا تھا۔جس کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین