گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج گجرات ذوالفقار علی نون نے موہلہ لنگڑیال کے محمد قدیر کےقتل میں ملوث محمد افضل اورمحمدعاصم کوعمر قید اور2,2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پرملزموں کو مزید6،6ماہ قید بھگتنا ہوگی، ملزم محمدافضل کی اہلیہ اللہ رکھی، والدخان محمد، والدہ خورشید بیگم، بھائی جاوید اسلم اور بھابی زاہدہ بیگم کو عدم ثبوت پربری کردیا، مجرموں نے لین دین کے معاملہ پرمحمد قدیر کوقتل کردیا تھا۔