گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں پولیس نے 3 افراد سے چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرنے کی بجائے رشوت لیکر چھوڑ دیا، چوکی شاہدولہ کے اہلکاروں ملک فخر، کاشف بٹ اور وحید نواز نے ملزم علی جٹ، عامر انور اور ایک پٹھان کو چرس پیتے ہوئے گرفتار کرکے ان سے چرس بھی برآمد کی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ان سے 20 ہزار روپے رشوت لیکر چھوڑ دیا، چوک انچارج اے ایس آئی شعیب شاہ کا کہنا ہے کہ اگر اہلکاروں نے رشوت لیکر ملزمان کو رہا کرنا ثابت ہوا تو ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔