اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 30ارب روپے کی گیس چوری ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے وزیر اعلیٰ اس پر اپنی بے بسی کا اظہار کر چکے ہیں عمران خان کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر پھرنے کی بجائے خیبرپختونخوا کے مسائل پر توجہ دیں جلسہ وہاں کریں جہاں جگہ مخصوص ہے اگر وہاں سے نکل کر بدتمیزی کریں گے تو جواب بھی ایسا ہی ملے گا ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں منطقی انجام انتخابات ہوتے ہیں ستمبر 2018میں الیکشن ہوں گے عوام فیصلہ کر دیں گے عمران خان نے سیاست کرنی ہے تو سیاست کریں سڑکوں پر پھرنا ہے تو سڑکوں پر ہی پھریں اس بات کا خیال کر لیں گھر سب کے ہیں اور گھر کا تحفظ ہر شخص کرتا ہے اور کرے گا۔ہم نے بڑا تحمل کیا ہے اور کرتے رہیں گے لیکن کچھ حدیں ہوتی ہیں عمران خان سیاست کی سرحدوں کے اندر سیاست کریں ملک میں سیاست کے ماحول کو سامنے رکھیں یہاں فوج کی کوئی مداخلت نہیں ہو گی پارٹی قیادت کو چاہے ماحول خراب نہ ہونے دے پی ٹی آئی کے جلسے میں انکی اپنی خواتین محفوظ نہیں ہیںاگر آپ جلسے کی جگہ سے نکل کر کچھ کریں گے اور لوگوں کے جذبات کو بھڑکائیں گے تو یقیناً کچھ بھی ہو سکتا ہے اظہار رائے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے آپ روزانہ جلسہ کیا کریں مگر مروجہ طریقہ کار کے دائرہ میں رہ کر ہی کریں عوام نے گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔