• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبری کام لینے کیخلاف پی ایچ اے گوجرانوالہ کے ملازمین کا احتجاج

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پارکس اینڈ ہار ٹیکلچر پی ایچ اے کے ملازمین کے ساتھ زیادتیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔گوجرانوالہ کے تمام محنت کش پی ایچ اے کے ملازمین کے ساتھ ہیں اور ان کا ہر حال میں دفاع کریں گے اس کے لئے خواہ کتنی بڑی سے بڑی قربانی دینا پڑے ۔ان خیالات کا اظہارنصیرالدین ہمایوں ملک مرکزی صدر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ پاکستان نے پی ایچ اے گوجرانوالہ کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ میں کام کرنے والے چھوٹے ملازمین کے ساتھ زیادتیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں،پی ایچ اے گوجرانوالہ کے ملازمین کا احتجاجی جلوس لیاقت پارک سے نکالا گیا جلوس ڈی سی او آفس پہنچا اور ڈی سی او گوجرانوالہ کو ملازمین کے ساتھ ہونے وا لی زیادتیوں کے ازالہ کے لئے درخواست پیش کی ۔ڈی سی او عامر جان نے ایسے واقعات کی روک تھام کی یقین دھانی کرائی ۔احتجاجی جلوس کی قیادت صاحبزادہ زبیر عبدالنبی،رانا محمد اسحاق ،عمانوائیل مسیح،آجد جاوید محمد یونس ،ملک عارف محمود ، شہباز پرویز ،محمد نواز کھرل نے کی۔ 
تازہ ترین