• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کوہاٹ اور ہنگو کے انتخابات مکمل، جاوید خٹک اور پیرحیدر علی صدور منتخب

پشاور ( سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوہاٹ اور ضلع ہنگو کے انتخابات مکمل ہوگئے ہیں ،جاوید خٹک کوہاٹ اور پیر حیدر علی ضلع ہنگو کے صدر منتخب ہوگئے، کوہاٹ میں صدارت کیلئے جاوید خٹک اور سعید شاہ بخاری کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے تحت جاوید خٹک نے 110 ووٹ لیے اور سعید شاہ بخاری نے 30 ووٹ حاصل کئے۔ کوہاٹ کے باقی عہدیداران میں حاجی سید محمد سینئر نائب صدر ، طارق معین آفریدی جنرل سیکرٹری ، نثار ایڈوکیٹ نائب صدر دوم ، بشریٰ بی بی نائب صدر زنانہ ، ہاشمی گل جائنٹ سیکرٹری زنانہ ، رشید سادات ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، طاہر لاچوی سیکرٹری انفارمیشن ، ساجد آفریدی جائنٹ سیکرٹری دوم ، اسرار الدین سیکرٹری مالیات ، روحید کمار اقلیتی اُمور اور منظور خان کلچر سیکرٹری منتخب ہوئے  اسی طرح ضلع ہنگو کے انتخابات کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی پیر حیدر علی شاہ اور ہدایت الرحمان کے مابین مقابلہ ہوا جس میں پیر حیدر علی شاہ  58  ووٹ لیکر ضلعی صدر منتخب ہوئے جبکہ ہدایت الرحمان 8  ووٹ لے سکے۔  ضلع ہنگو کے دوسرے عہدوں میںعبدالصمد خان سینئر نائب صدر ، واجد گل آفریدی نائب صدر اول ، عسکر علی نائب صدر دوم ، محمد شفیق بنگش نائب صدر سوم ، بیگم عسکر علی نائب صدر زنانہ ، محمد حنیف ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، ابن علی جنرل سیکرٹری ، وحیدہ بیگم جائنٹ سیکرٹری خاتون ، امتیاز الدین جائنٹ سیکرٹری اول ،نعمت اورکزئی جائنٹ سیکرٹری دوم ، خاتم بنگش سیکرٹری اطلاعات ، شاہ فہد بنگش سیکرٹری کلچر، امیر چند اقلیتی اُمور اور عبدالغنان سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔
تازہ ترین