• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جمہوریت میں احتجاج کا حق ہر کسی کو حاصل ہے لیکن درست طریقہ کار اپنانے کو کوئی تیار نہیں ہوتا۔ آئے روز کے ہنگاموں اور ریلیوں کے سبب کتنے لوگ متاثر ہوتے ہیں اس کا اندازہ کرنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔ کچھ عرصہ سے حکومت نے حفظِ ما تقدم کے تحت سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس عمل سے ریلی کے شرکا کی سیکورٹی تو کسی حد تک ممکن ہو جاتی ہے لیکن اس سے متاثرین کی ایک لمبی چوڑی تعداد ہے جن میں سے بیشتر وہ ہیں جن کا ریلی سے دور کابھی کوئی واسطہ نہیں ہوتا۔ وہ اس چکر میں خوامخواہ خوار ہوتے ہیں۔ اپنے سیاسی مفادات کے لئے دیئے جانے والے دھرنوں میں عوام الناس کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ مہذب معاشروں میں حکومت اور اپوزیشن عوامی مفادات کو مقدم رکھتی ہیں، مگر ہمارے ملک میں شاید الٹی گنگا بہتی ہے۔
(محمد طارق غفیر )
mghafeer@hotmail.com
تازہ ترین